نیروبی،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کینیا کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا کی طرف سے کامیابی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ اس افریقی ملک میں آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حتمی نتائج متوقع طور پر آج سامنے آ جائیں گے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوہورو کنیاٹا کو واضح برتری حاصل ہے۔ اس الیکشن کے بعد کینیا میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن نیشنل سپر الائینس نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوڈنگا کو صدر تسلیم کیا جائے۔